پاکستان اپنی اسمارٹ بال بنائے گا

762

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سائنس وٹیکنالوجی کے بعد کرکٹ میدان میں قدم رکھ لیا ۔

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  ٹوئٹر پر  کوکابورا کی جانب سے تیارکی جانے والی اسمارٹ بال کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا  کہ  سیالکوٹ والوں آؤ یہ کام کردکھائیں، میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیارکرے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے  گزشتہ سال ٹی  20 کرکٹ ٹورنامنٹ کیلیے’اسمارٹ بال’ تیار کی تھی جس میں  مائیکرو چپ نصب تھی ،  اس کی مدد سے گیند کوپھینکتے اورباؤنس کے بعد کی رفتارکا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے جبکہ اسپنرزکی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے۔

اسمارٹ بال بیٹ یا پیڈ،  گھاس یا فیلڈرکے ہاتھ کولگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرز کو مدد مل سکتی ہے ۔