پاکستان کی سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی مذمت

260

اسلام آباد:پاکستان نے سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ، پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ  اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے میزائل حملے کوناکام بنادیا ہے، اتحادی فوج کی جوابی کارروائی سے شہری آبادی کو نقصان سے بچالیا گیا۔