مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا دن دور نہیں ،وزیراعظم

430

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کےاستصواب رائےکےحق کیلیےثابت قدمی سےکھڑاہے اور مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا دن دور نہیں ہے۔

یوم شہدائے کشمیر کے حوالے جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکی بھارت سےآزادی تک کشمیریوں کی جائزجدوجہدکی حمایت جاری رکھےگا، کشمیریوں کےآباواجدادنسل درنسل سےآزادی کیلیےجانیں قربان کرتےآئےہیں اور آج بھی  کشمیری جرات سے ہندوتوا بالادستی کےخلاف جدوجہدکر رہےہیں، پاکستان کشمیریوں کےاستصواب رائےکےحق کیلیےثابت قدمی سےکھڑاہے اور مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا دن دور نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوابالادستی کامقصدآبادی میں تناسب تبدیل کرکےکشمیریوں کاصفایاکرناہے،ہندوتوابالادستی کامقصدکشمیریوں کی شناخت مٹاناہے ہم یوم شہدائےکشمیرپربھارتی قبضےکےخلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، مزاحمت ان عظیم سپوتوں کی یاد دلاتی ہے جو جبرواستبداد کے سامنے سینہ سپر ہوئے، جنت نظیر وادی آج ظلم وستم کا جہنم بن چکی ہے اور فاشسٹ مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی بربریت کا سامنا ہے۔