بزنس آن لائن سروس ‘لنکڈ اِن’ پر مقدمہ دائر

379

نیویارک: لنکڈ اِن کی جانب سے حساس ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرلینے پر شہری نے لنکڈ اِن پر مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق نیویارک کے شہری نے بزنس آن لائن سروس کیخلاف امریکی ریاست سان فرانسسکو کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے اور کہا ہے کہ لنکڈ اِن اُن کی تمام حساس معلومات کو انہیں آگاہ کیے بغیر پڑھتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لنکڈ اِن نے ان کے ایپل فون کی یونیورسل کلپ بورڈ ایپلی کیشن سے حساس معلومات اکٹھا کیں اور انہیں بغیر اطلاع دیے لنکڈ اِن پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ آئی فون کی کلپ بورڈ ایپلی کیشن صارفین کو ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز ایک ایپل ڈیوائس سے دوسری ایپل ڈیوائس میں منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔