کراچی میں لوڈشیڈنگ، نیپرا ٹیم کی کے الیکٹرک سے باز پرس

953

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، پیدواری صلاحیت، ایندھن کی فراہمی اور عوامی شکایات کی تحقیقات کے لے نیپرا کی انکوائری کمیٹی کے الیکٹرک کے دفتر پہنچ گئی۔

نیپرااتھارٹی نے10جولائی کو ہونے والی سماعت میں4 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی تھی جو کہ کراچی میں بجلی کے مسائل کا جائزہ اور تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔

نیپرا ٹیم ڈی جی مانیٹرنگ انفورسمنٹ نادرکھوسہ کی سربراہی میں کے الیکٹرک کے دفتر پہنچ گئی ہے جہاں وہ حکام سے ملاقات کر کے لوڈشیڈنگ سمیت کمپنی کی پیدواری صلاحیت  سمیت عوامی شکایات کے امور کی انکوائری کرے گی۔

کمیٹی کے الیکٹرک کے پاور پلانٹ کا دورہ کرکے بجلی کی پیدواری صلاحیت اور ایندھن کی فراہمی کا بھی جائزہ لے گی جب کہ کمیٹی مختلف علاقوں میں جاکر عوامی شکایات سنے گی اور اس پر تفصیلی رپورٹ تیار کر گی۔

نیپراٹیم اس ہفتے کےآخرتک تفصیلی رپورٹ اتھارٹی کوپیش کرےگی اور سفارشات کی روشنی میں اتھارٹی ایکشن لے گی۔