پی ایس او کی کے الیکٹرک سے متعلق اہم وضاحت

447

کےالیکٹرک کوفیول سپلائی سےمتعلق پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) نے اہم وضاحت پیش کردی۔

ترجمان پی ایس او نے واضح کیا ہے کہ ہرماہ سے30دن قبل فیول کی حتمی طلب بتانی ہوتی ہے کے الیکٹرک نےجون 2020 کیلئےفیول کی طلب کااندازہ جنوری2020میں بتایا، کے الیکٹرک نے 15 مئی کو ایک لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل کی طلب کا بتایا۔

ترجمان کے مطابق متعدد فالواپ کےبعدجون کی ایک لاکھ 20ہزارٹن سےمتعلق 15 مئی کو آگاہ کیا گیا جب کہ  کے الیکٹرک نےرواں مالی کی فرنس آئل کی طلب کا ابھی تک نہیں بتایا۔

ترجمان نے کہا کہ درآمد پرپابندی اور ریفائنری کےپاس ذخیرہ کم ہونےکےباوجود75ہزار500ٹن فرنس آئل دیا، اب تک جولائی میں کے الیکٹرک اور آئی پی پیزکو40 ہزار200 ٹن فیول فراہم کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ طلب میں توازن رکھنےکیلئےوزارت توانائی نے50ہزارٹن فرنس آئل کےبرابراضافی گیس دی،وزارت توانائی کےاحکامات پرکےالیکٹرک کو90 ایم ایم سی ایف ڈی آرایل این جی دی جارہی ہےحال ہی میں وزارت توانائی کی جانب سے فرنس آئل درآمد کی اجازت دی گئی ہے  فرنس آئل کی درآمد کی اجازت کے بعد پی ایس او نے فوری طور پر فرنس آئل کے ٹینڈر جاری کیے جس کے بعد فرنس آئل کے 2 کارگو رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گے۔