آئی ایم ایف نے ریجنل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

239

اسلام آباد : انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریجنل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث معاشی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے،پاکستان سمیت خطے کی جی ڈی پی 1.8فیصد رہنے کی توقع ہےاور2021میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 4.6فیصد تک پہنچ سکتا ہے، 2021میں مہنگائی کی شرح 9.8فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے لاک ڈاؤن کو نرم کیا ہے،کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیکس وصولیوں کو معطل کیا گیا،کورونا کی روک تھام کرنے کے لیے گیس اور بجلی کے بلوں کی وصولیاں روکی گئیں، پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے ذریعے شرح سود میں کمی کی ۔