سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

363

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور آئے روز سونے کی قیمت نئی بلندیوں  کوطھو رہی ہی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہواہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی،جبکہ 10 گرام سونےکی قدر 300 روپے اضافے کے بعد 93ہزار664 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قدر میں ایک ڈالرکااضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 1809 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے  اضافہ ہوا اور کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 166 روپے 63 پیسے ہے۔