کورونا وائرس: حج پروٹوکول میں مزید شرائط شامل

541

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج پروٹوکول میں مزید شرائط کو شامل کردیا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ حج پروٹوکول کی مزید شرائط کو شامل کیا گیا ہے جس میں مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے قبل عازمین حج کو قرنطینہ کرنا ، حجاج کرام کو گروپوں میں تقسیم کرنا، ہر گروپ میں20 سے زیادہ افراد کا نہ ہونا، ہر گروپ کے لیے ایک گائیڈ مقرر کرنا جیسے ضابطے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ تمام حجاج کرام اور انتظامی کارکنان کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ برقرا رکھناشامل ہیں۔

اس کے علاوہ حج پر49 سواریوں کی گنجائش والی 40 بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگر ان گاڑیوں میں 22 سے زیادہ افراد سوار نہیں ہوں گے، حجاج کے ایک گروپ کے جو بس مختص ہوگی وہ آغاز سے حج کے اختتام تک ان کے ساتھ رہے گی، اس دوران گاڑی تبدیل نہیں کی جائے گی۔

طواف اور سعی کے دوران حجاج کرام کے چلنے  کیلئے راستوں کی نشاندہی کی جائے گی،عازمین حج آپس میں 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں گے۔ عازمین حج کو جمرات میں کنکریاں مارنے کے لیے پیک شدہ کنکریاں دی جائیں گی جبکہ حجاج کرام کو کھانا بھی پیک حالت میں ملے گا۔

واضح رہے کہ ہر عازمین حج کو منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں قیام کے لیے 9 مربع میٹر کی جگہ فراہم کی جائےگی۔