افغانستان: انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر دھماکہ، 50 زخمی

402

کابل: افغان صوبہ سمنگان میں انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں 50 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق افغان صوبہ سمنگان میں قائم انٹیلی جنس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے باعث 50 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان صادق عزیز نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  دھماکہ صوبہ سمنگان کے دارالحکومت ایبک میں قومی ڈائریکٹوریٹ برائے سلامتی کے صوبائی دفتر کے قریب ہوا ہے۔ حملے میں انٹیلی جنس ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔