افغان طالبان کا حکومت کے سیز فائر کے مطالبے کوماننے سے انکار

487

کابل: افغانستان کی حکومت کے سیز فائر کے مطالبے کو افغان طالبان نے ماننے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت سیز فائر معاہدے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے، حکومت دوحہ مذاکرات میں طےشدہ معاہدوں پر عمل نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت نے قیدیوں کی رہائی میں بھی کسی قسم کا  تعاون نہیں کیا، تو ہم  سیز فائر کیسے کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی افغان طالبان نے عالمی اداروں اور افغان حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا عمل مذاکرات پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

دوحہ امن معاہدے میں افغان طالبان  نےافغانستان کی حکومت قیدیوں کی فہرست فراہم کی تھی ، جس پر افغان حکومت نے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کی حامی بھری تھی۔

دوحہ امن معاہدے کے مطابق قیدی رہا نہ ہونے پر افغان طالبان نے گذشتہ دنوں میں 27افغان فوجی رہا کیے تھے۔