سکھر، چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس

106

سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ ایئر پورٹ سکھر کی حدود ٹاؤن شپ سکھر سے چور محمد عثمان کھوسو کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائکل تالے توڑ کر کے چوری کر کے فرار ہو گئے، دوسری واردات میں تھانہ سائٹ ایریا سکھر کی حدود گولیمار سے 3 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار امام دین چوہان کی موٹر سائکل اور ایک عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔ شہری حلقوں نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے نوٹس لے کر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔