لاڑکانہ، دو روز قبل نہر میں ڈوبنے والے 17 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

110

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) رائس کینال میں دو روز قبل نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 17 سالا نوجوان نعیم عباس کیڑو کی لاش تھانہ گیریلو کی حد مشوری پل سے برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردی گئی۔ اس موقع پر نوجوان کے والد جاوید عباس کیڑو نے بتایا کہ گزشتہ جمعہ بیٹا نعیم عباس رائس کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوا، جس کی لاش کی تلاش ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت کی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی تعاون نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب نوجوان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔