۔13 سالہ عبدالکریم چانڈیو کو بازیاب کرایا جائے، والد اور بھائی کا مطالبہ

146

میہڑ (نمائندہ جسارت) دائود مہیسر کالونی کا 13 سالہ عبدالکریم چانڈیو دو روز قبل فریدآباد سے گم ہوگیا۔ لڑکے کے باپ پیار علی چانڈیو اور بھائی اسد چانڈیو نے نیشنل پریس کلب میہڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عبدالکریم چانڈیو فریدآباد میں کریانہ کی دکان پر مزدوری کرتا تھا جو گزشتہ دن دکان سے کسی کام سے چلا گیا تھا مگر ابھی تک واپس نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم بیٹے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔