قومی ادارے مزدور طبقے کے معاشی اثاثے ہیں، قموس گل خٹک

127

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) متحدہ لیبر فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اور پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صدر قموس گل خٹک نے کہاہے کہ اس ملک کے قومی ادارے مزدور طبقے کے معاشی اثاثے ہیں اور ان اداروں کی ٹریڈ یونین اس ملک کے مزدور تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہے گوکہ ان قومی اداروں کی یونینوں نے ملکی سطح پر یہ کرار ادا نہیں کیا صرف اپنے اداروں کے محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد تک محدود رہے ہیں مگر پھر بھی اگر حکمران ان کو کمزور کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ پورے ملک کے ٹریڈ یونین تحریک پر ہاٹھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ پی آئی اے، اسٹیل ملز، واپڈ اور تمام ملکی سطح کے قومی اداروں کی یونین مزدور تحریک کا ہر اول دستہ ہیں، اس لیے ملک بھر کی مزدور تنظیمیں ان کے تحفظ کو اپنا تحفظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان سے انکوائری کرانے کو خام خیالی قرار دیکر مسترد کیا اور پوچھا کہ عمران خان نے جس مسئلے میں مداخلت کی ہے وہ پہلے سے زیادہ خراب ہوگیا ہے اس سے کوئی توقع رکھنا سیاسی نابالغی ہوگی، خود مزدور طبقے کو ملی سطح پر جدوجہد کرنا ہوگی۔