سندھ بھر کی درگاہوں کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، پاکستان سنی تحریک

142

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پاکستان سنی تحریک کی جانب سے سندھ میں درگاہوں کی تالابندی کیخلاف درگاہ قائم شاہ بخاری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر صوبائی صدر نور احمد قاسمی، صوبائی رہنما مولانا علی نواز قاسمی، عبدالرشید سانگی، شمس الدین سروہی و دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وبا کے باعث 15 روز کے لیے سندھ کے تمام درگاہوں کو تالا لگاکر کروڑوں عقیدتمندوں کی دل آزاری کی تاہم اس وقت تک درگاہوں کے تالے نہ کھل سکے ہیں جبکہ سندھ میں ٹرانسپورٹر و دیگر کاروبار چل رہا ہے لیکن درگاہوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام جلد سندھ بھر کی درگاہوں کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔