داد رسی کے دروازے بند

190

منیر خان تنولی، جنرل سیکرٹری کیپٹن پی کیو کیمیکل ایمپلائز یونین نے جسارت سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے 25 جون 2020 کو سیسی ہیڈ کوارٹر اور EOBI بفرزون میں درخواست جمع کروائی تھی۔ آج مورخہ 10 جولائی 2020ء کو دوبارہ یاد دہائی کے لیے EOBI آفس گیا تو کہا گیا کہ کورونا کی وجہ سے آپ اندر نہیں جاسکتے اور اسی سیسی کے ہیڈ کوارٹر واقع نیپا چورنگی گیا تو کہا گیا ہے کہ آپ کا ٹمریچر زیادہ ہے آپ اندر نہیں جاسکتے اور پھر میں نیوکراچی سیسی کے دفتر میں معلومات کی تو پتا چلا کہ درخواست ابھی تک نہیں پہنچی ہے۔ کیپٹن پی کیو کیمیکل میں تقریباً 250 ورکرز TP ڈیلی ویجز عرصہ دراز سے ڈیوٹی کررہے ہیں وہ تمام ورکرز EOBI کارڈ سے اور سوشل سیکورٹی کے کارڈ سے محروم ہیں۔ میری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ خدارا ان مزدورں پر بھی رحم کیا جائے وہ بھی پاکستانی ہیں اُن کا بھی حق ہے جس سے محروم ہیں۔ میں زیرمحنت اور وزیراعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ ان مزدوروں پر بھی رحم کیا جائے اور اُن کا جائز حق اُن کو دیا جائے۔