جامعہ کراچی میں موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم

221

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)جامعہ کراچی کے مارننگ وایوننگ کے وہ طلبہ جو موجودہ اور گزشتہ سیمسٹرز کی فیس جمع کرانے سے قاصر رہے ہیں ،ان کی سہولت کے لیے جامعہ کراچی نے لیٹ فیس میں کمی اور ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم کردی گئی ہے جبکہ گزشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں 50فیصد کمی کردی گئی ہے۔طلبہ 20جولائی 2020 ء تک جامعہ کراچی آئے بغیر مختلف طریقہ کارسے فیس جمع کراسکتے ہیں۔