علماء کرام کے ہوتے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، چودھری پرویزالٰہی

642

اسپیکر پنجاب اسمبلی  چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ علماء کرام کے ہوتے ہوئے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس قاری محمد حنیف جالندھری نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور اسلام دشمن عناصر کے خلاف مل کر لائحہ عمل مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا، راسخ الٰہی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آپ جیسے علماء کرام کی اسلام کیلئے گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،علماء کرام کے ہوتے ہوئے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

قاری حنیف جالندھری نے چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ سے دینی کتب، مذہبی مواد کی تصدیق لازمی قرار دلوا کر آپ نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس فتنے کو دفن کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل منظور کروانے پر تمام علماء کرام آپ کے مشکور ہیں، اسلام کیلئے آپ کے گھرانے کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔