دورہ انگلینڈ؛ قومی کرکٹ ٹیم کا 14 روزہ قرنطینہ مکمل

447

انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کا 14 روزہ قرنطینہ اتوار کو مکمل ہو گیا ہے اور قومی ٹیم (کل)پیر کو ووسٹر سے ڈربی  چلی جائے گی،جہاں  کچھ دن ٹریننگ کےبعد قومی کرکٹ ٹیم یکم اگست کو مانچسٹر رونہ  ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میزبان انگلینڈ سے3ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ ووسٹر میں بائیو سیکیور ماحول میں قرنطینہ مکمل کرلیا ہے،اور اب 14روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد مہمان کرکٹرز اور آفیشلز پیر کو ڈربی روانہ ہوں گے۔

قرنطینہ کے دوران ہیڈ کوچ مصباح الحق اور معاونین کے زیرنگرانی ٹریننگ اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کا سلسلہ بھی جاری رہا، اور یہ سلسلہ  ڈربی میں بھی جاری رہے گا ، ڈربی میں پریکٹس میچز بھی شیڈول ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم یکم اگست کو مانچسٹر روانگی ہوگی جہاں پہلا ٹیسٹ 5 سے 9اگست تک اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائےگا۔