“کشمیر کی پکار بھارت سے تحریک آزادی کی صورت میں آج بھی گونج رہی ہے”

446

لاہور:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیرکی پکاربھارت سے تحریک آزادی کی صورت میں آج بھی گونج رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف وصدرن لیگ شہبازشریف کا یوم شہدائے کشمیر پرشہداجموں وکشمیرکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے ثابت کیا قرآن،اسلام کی حرمت انہیں جان سے پیاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا پیغام ہےانہیں شکست نہیں دی جاسکتی، شہدائے کشمیرکی پکاربھارت سے تحریک آزادی کی صورت میں آج بھی گونج رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت کےظلم وجبرمیں5اگست2019سےنئی شدت آئی جوانتہائی قابل مذمت ہے، کشمیری عالمی برادری اورسلامتی کونسل سے سوال کررہے ہیں کہ انصاف کب ملےگا؟۔