شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

683

راولپنڈی:خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان(سابقہ فاٹا ریجن) میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن  کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں  پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  پاک فوج نےمیران شاہ میں بویا  میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آج صبح خفیہ آپریشن کیا۔

آئی سی پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شہید جوانوں کی شناخت سپاہی محمد اسماعیل، سپاہی محمد شہباز،سپاہی راجا وحیداور سپاہی محمد رضوان شامل ہیں۔