کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

501

کراچی:محکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 28کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی مغربی علاقوں ہوائوں میں نمی کا تناسب 69فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دروان مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ صبح اوررات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔