محکمہ ریونیو نے غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا

695

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہے۔ محکمہ ریونیو راولپنڈی نے غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق غلام سرور، اہلیہ اور بچوں کی زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کو پیش کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے غلام سرور کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداروں سے ریکارڈ ملنے کے بعد غلام سرور کے اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔