کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

729

پولیو کیسز میں اضافہ کے بعد چلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 20 جولائی سے کوئٹہ کی 10 یونین کونسلز میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ایک لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین بلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چار ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔

انسداد مہم نہ چلائے جانے سے بلوچستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 14 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔