اورنج میٹروٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ‘ عثمان بزدار

199

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اورنج میٹروٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، کورونا کی رکاوٹیں دور ہوتے ہی ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیںگے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ گجراں اورنج لائن میٹرو اسٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آغاز کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر موجود جدید ترین سہولتوں اور آٹومیٹک آلات کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا منصوبہ ہے، جلد از جلد چلانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، ٹرین چلانے کے لیے سازگار حالات کا انتظار کررہے ہیں۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوتے ہی ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔