کورونا وائرس سے نقصانات کیخلاف ہرجانے کی درخواست خارج

151

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کوروناوائرس نقصانات کے ازالے کے لیے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ، عالمی ادارہ صحت اور حکومت پاکستان کے خلاف دائر9 کروڑ 90 لاکھ روپے ہرجانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج سید حیدر شاہ نے شہری نور اکبر اور شاہ سوار کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر، حکومت پاکستان، این ڈی ایم اے اور ڈبلیو ایچ او کے خلاف 9 کروڑ 80 لاکھ روپے کے ہرجانے کے 2 دعوے دائر کیے گئے، درخواست گزار کے وکیل نے ایسی دستاویز پیش نہیں کیں جن سے بادی النظر میں کیس ثابت ہو، اس لیے دائر دعوی پر کارروائی کے لیے عدالت کے سامنے کوئی وجہ موجود نہیں۔