وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات کا آغاز، کورونا ایس او پیز لازم قرار

175

اسلام آباد (اے پی پی) وفاق المدارس العربیہ کے ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہفتے سے ہوگیا، جس میں کورونا ایس او پیز کا مکمل اطلاق کیا جارہا ہے، ملک بھر میں 3 لاکھ 15 ہزار 889 طالب علم شرکت کر رہے ہیں جن میں ایک لاکھ 19 ہزار 318 طلبہ اور ایک لاکھ 96 ہزار 571 طالبا ت شامل ہیں۔ ترجمان وفاق المدارس کے مطابق ملک بھر میں 2116 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث اس سال خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور مدارس و مساجد کے بڑے ہالوں میں طلبہ کو مناسب فاصلے پر بٹھایا گیا ہے اور تمام طلبہ کیلیے ماسک، سینٹائزر کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس علاوہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلیے خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔