فٹبال چیمپینز لیگ، کوارٹر اور سیمی فائنلز کیلیے ڈراز کا اعلان

143

نیون(جسارت نیوز)چیمپینز لیگ نے کوارٹر فائنلز اور فائنلز کیلیے ڈراز اور شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یو اے ایف ای)کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق لیگ کا آغاز پری کوارٹر فائنل میچز سے ہوگا جس میں ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی مد مقابل ہونگی۔رپورٹ کے مطابق ہسپانوی کلب بارسلونا کا ٹکرا نیپولی سے ہوگا، جب کہ چیلسی کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ سے ہوگا۔کوارٹر فائنلز سے قبل پری کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ مانچسٹر سٹی سے ہوگا، جب کہ لیون اور یوونٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔رائونڈ آف 16 کے میچ میں نیپولی اور بارسلونا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، جب کہ چیلسی کا مقابلہ جرمن کلب نائرن میونخ سے ہوگا۔چیمپیئنز لیگ کے 2 کوارٹر فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ لاک ڈاون سے پہلے ہی ہوچکا تھا جس میں جرمن کلب لائپزگ کا مقابلہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوگا، جب کہ دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹالین کلب اٹلانٹا یونائیٹڈ کا مقابلہ پی ایس جی سے ہوگا۔