بھارت کا مشہور کرکٹ اسٹیڈیم قرنطین کے لیے مختص کردیاگیا

160

کولکتہ (جسارت نیوز) کولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم کو کورونا کے باعث بھارتی پولیس اہلکاروں کے لیے قرنطین کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔حکام کے مطابق تقریبا 550 کولکتہ پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور دو کی اموات ہوئی ہیں۔ بھارت کے شہر کلکتہ اسپتالوں میں بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے اسٹیڈیم میں سیکڑوں بیڈز لگائے گئے ہیں اسٹیڈیم میں 80,000 افراد کی گنجائیش ہے جو1987 کے ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر ایوشیک ڈالمیا نے کہا ھے کہ قرنطین کی سہولت ان اہلکاروں کے لیے استعمال کی جائے گی جو کوویڈ19 کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں ،ہمارا فرض ہے ہم بحران کی اس گھڑی میں انتظامیہ کی مدد کریں۔