عالمی برادری کشمیرمیں بوسنیا طرز کا قتل عام ہونے سے روکے، شاہ محمود

115

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بوسینیا اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کی تاریخ کو دہرانے سے روکے۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا پر ذمے داری عاید ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بوسینیا میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام جیسی تاریخ کو نہ دہرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی
2020ء میں سریبرینیکا قتل عام میں 8 ہزار سے زیادہ بوسینیائی مسلمانوں کے قتل اور20 ہزار سے زائد افراد کا نسلی صفایا ہونے کے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سریبرینیکا کے قتل عام جیسا ہے۔