فیصل آباد میں 200 ایکٹر پر ہیلتھ سٹی قائم کریںگے، فواد چودھری

165

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں 200 ایکڑ پر ہیلتھ سٹی اور لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی خصوصی اقتصادی زون بنائیں گے، ان اقتصادی زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری اور بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے۔ ہفتے کو اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق میڈ ان پاکستان کے منصوبوں کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنایا ہے۔ پاکستان میں سینیٹائزر سے ماسک تک یا تو مل ہی نہ رہے ہوتے یا بلیک ہو رہے ہوتے، آج اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اورکروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کر رہے ہیں۔