مندر کی تعمیر کی تائید نہیں کی پاکستان علما کونسل

106

اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان پاکستان علما کونسل نے مندر کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل میں بیان جمع کروانے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے قطعی طور پر مندر کی تعمیر کی تائید نہیں کی گئی اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے ہی حتمی رائے ہو گی اور پاکستان علماء کونسل اپنی رائے اسلامی نظریاتی کونسل میں پیش کردے گی۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم مندر بنانے کے تنازعے کی مذمت کرتے ہیں۔