جسٹس فائز عیسیٰ کیس:نظرثانی اپیل آئندہ ہفتے دائرکیے جانے کا امکان

93

اسلام آباد (آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل آئندہ ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے بار نے سینئر وکیل حامد خان کی خدمات حاصل کرلیں۔10 رکنی لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کی حتمی منظوری ہفتہ 11 جولائی کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی باڈی سے لی گئی ۔ صدر سپریم کورٹ بار کے مطابق نظرثانی اپیل کی تیاری جاری ہے، آئندہ ہفتے اپیل دائر کر دی جائے گی۔