چوبیس گھنٹے میں65 افراد کورونا سے جاں بحق‘2752 نئے کیسز رپورٹ

111

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 لاکھ 46 ہزار 351 افراد متاثر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 65 افراد کا انتقال ہوا۔اب تک ایک لاکھ 53 ہزار 134 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پنجاب میں وائرس سے ایک ہزار 985 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 713، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 74، بلوچستان میں 126، اسلام آباد میں 147، آزاد کشمیر میں 42 اور گلگت بلتستان میں 36 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 368 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 85 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630 اورآزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 افراد متاثر ہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے، کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، کورونا کے مریضوں کے لیے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں، 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔