فضل الرحمن جس سے چاہیں ملیں‘ حکومت نہیں جارہی‘ شفقت محمود

89

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،سابق صدر آصف زرداری سمیت جس سے چاہیں ملیں، حکومت کہیں نہیں جارہی ۔ جیو نیوزسے گفتگو میں شفقت محمود نے فضل الرحمن،بلاول اورآصف زرداری کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بننا پاکستانی سیاست کا کلچر ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کی طاقت سے بنی ہے اور عوام کی طاقت سے ہی قائم رہے گی۔گزشتہ روز فضل الرحمن نے بلاول ہائو س کراچی میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی تھی۔