سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلیے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

101

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ عدالت عظمی سے جاری کردہ ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 13 تا 17 جولائی 2020ء کے دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہوگا۔بینچ 2میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شامل ہوں گے۔بینچ 3 جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا۔کاز لسٹ کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 ء کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی۔