جماعت اسلامی کے کارکن عبیدرضی کے والد رضی احمدانتقال کر گئے

197

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے ڈپٹی سیکرٹری عارف رحمان کے بہنوئی اور جماعت اسلامی کے کارکن عبید رضی اور احمد رضی کے والد رضی احمد انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر طٰہٰ اسکول کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی اور مرحوم کو اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل ودیگر ذمے داران وکارکنان نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔