سید منور حسن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج کورنگی میں ہوگا

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت آج بروز اتوار 8بجے شب مسجد طیبہ زمان ٹاؤن کورنگی میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی یاد میں تعزیتی اجتماع منعقدہو گا۔ریفرنس سے امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئرحافظ نعیم الرحمن، ْنائب امیر جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد ْ امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ْ سیکرٹری اجمل وحید خان ودیگر مقررین خطاب کریں گے۔