حادثات وواقعات میں 7 سالہ بچی سمیت 6 شہری جاں بحق

318

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حادثات اور کرنٹ لگنے سے بچی سمیت6افراد جاںبحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل پل پرٹریفک حادثے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفین کی شناخت 18سالہ فواد ولد واجد اور 21سالہ وہاب ولد واجد کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق جاںبحق ہونے والے دونوں افراد بھائی تھے۔کلفٹن کے علاقے بلاول چورنگی کے قریب پانی کے الیکٹرک کولر سے پانی نکالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 7سالہ بچی رومی جاں بحق ہو گئی۔ ڈاکس تھانے کی حدود بدرگراؤ نڈ کے قریب سمندر سے ایک شخص کی لاش ملی،ریسکیوادارے لاش کواسپتال منتقل کردیا،55سالہ متوفی کی لاش 12روزپرانی ہے،جسم پرتشددیاگولی کانشان نہیں ہے۔پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی۔ تھانہ پاک کالونی کی حدود پرانا گولیمار کے علاقے گٹر باغیچے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے،پولیس نے ایمبولنس کے ذریعے زخمیوںکو سول اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج دونوںدم توڑ گئے، پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت 21 سالہ کبیر ولد عبدالرحمن کے نام سے کی گئی ہے جبکہ دوسرے شخص کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔ ادھرلانڈھی جیل کے قریب ہائی روف میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 5افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ،جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں زخمیوں کی شناخت 45سالہ ہما ء￿ زوجہ سعید ، 21سالہ دانیال ولد سعید ،8سالہ فیاض ولد سعید ،11سالہ جمشید ولد سعید اور 4سالہ سیال ولد سعید کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا جس کے باعث بوتل میں پیٹرول لاکر ڈالا گیا جس کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ،پولیس کے مطابق ہما ء اور دانیال کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔