شاہ لطیف ٹاؤن ، پولیس کے خلاف تاجروں کا احتجاج ، قومی شاہرہ بند

176

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف ٹاؤن کے ایس ایچ او نے قائد آباد کے تاجروں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی ، لاک ڈاؤ ن کو آڑ بنا کر مقررہ وقت سے قبل جبری طور پر کاروبار بند کرانے لگا ، 4دکانداروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کرنے پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے ،مظاہرین نے نیشنل ہائی پر بند کردیا ، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ، تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او عبیداللہ خان کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔احتجاج کی وجہ سے ملیر پل سے منزل پمپ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تاجروںنے پولیس اہلکاروں پر الزام لگایاہے کہ وہ دکانداروںسے مرغی کاگوشت مفت مانگ رہے تھے، نہ ملنے پر انتقامی کارروائی کی گئی،واضح رہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے ایس ایچ او کے خلاف تاجروں ، مکینوں اور سوسائٹی کی جانب سے معتدد بار مظاہرے ہوچکے ہیں۔