نیوسبزی منڈی کے رہنما مسائل کے حل کے لیے متحد

188

کراچی(پ ر)چیئرمین نیوسبزی منڈی کمیٹی علی احمد جوکھیوویجی ٹیبل ٹریڈرزویلفیئر فیڈریشن کے دفترپہنچ گئے، فیڈریشن کے رہنما حاجی عظیم خان، عبدالوحیداور دیگر رہنماؤں نے ان کاخندہ پیشانی سے استقبال کیا، اس موقع پر حاجی عظیم خان نے کہا کہ آج ہم نے نفرتوں کودفن کردیاہے،رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ نیک نیتی سے کام کیا جائے تو منڈی کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔رہنماؤں کے متحدہونے کی خبرسن کر سبزی منڈی کے چھوٹے تاجروں اورمزدوروں میںخوشی کی لہردوڑگئی۔