نجی شعبے کی نسبت حکومتی خریداری مہنگی ہے‘چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن کا اعتراف

174

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین احمد یار ہراج نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پرمعائنہ ٹیم نے حکومتی خریداری کی انسپکشن کی اور یہ نتیجہ نکلا کہ نجی شعبے کی نسبت حکومتی خریداری مہنگی ہے۔وزیراطلاعات شبلی فراز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد یار ہراج نے بتایا کہ پہلی منتخب حکومت ہے جس نے اس معاملے پرہاتھ ڈالا، تمام حکومتی محکموں میں بہتری کی گنجائش ہے، حکومتی ادائیگیوں کے نظام میں نقائص ہیں،بہتری ناگزیرہے۔