اویس لغاری نے مجھ پر حملہ کرانے کی کوشش کی، زرتاج گل کا الزام

1101

ڈی جی خان: وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی فورٹ منروبازارآمدپر شہریوں نے احتجاج اور نعرے بازی کرتےہوئے کہا کہ واپس جاؤ یہاں نہ آؤ کے نعرے لگائے گئے۔

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سابق سینٹراویس لغاری پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے گزشتہ روز اپنےعلاقےمیں مجھ پرحملہ کرانےکی کوشش کی، گزشتہ روزفورٹ منروبازار شہریوں کے مسائل سن رہی تھی تو کچھ سیاسی شہریوں نےاحتجاج کیا اور میری گاڑی پر پتھراؤ کیا ، معاملے کے وقت پولیس موجود تھی۔

زرتاج گل کا کہنا ہے کہ فورٹ منروبازار میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کرائے ہیں، میرا مقابلہ جاگیرادارنہ نظام سے ہے، اچھے ہتھکڈے  کرنے والوں کا  شکست مقدر ہوگی ، مخالفین کو ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ اویس لغاری جیسے لوگ معصوم عوام کو آگے کرکے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔