سلیم ملک نے اعترافی خط کومضحکہ خیز قرار دے دیا

409

سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کی جانب سے اعترافی لیٹر منظر عام پر لانے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈنےمجھے ای میل کرکے کہا کہ جواب درست نہیں دیا ، ای میل میں کہا گیا کہ جواب میں یہ غلطیاں ہیں درست کریں۔

سلیم ملک نے ردعمل میں کہا ہے کہ میں تو ٹرانسکرپٹ کے دوسرے جواب کی تیاری کررہا تھا کہ یہ 2014 کا معاملہ سامنے لے آئے، لاہور:میں 2014 نہیں 2013 کے آخر میں کرکٹ بورڈ کے پاس گیا تھا، نجم سیٹھی ، سبحان احمد اور تفضل رضوی سے ملاقات میں اپنا مسئلہ اٹھایا میرا موقف تھا کہ میرے ساتھ غلط کیا جارہا ہے۔

 سلیم ملک نے کہا کہ چیئرمین نجم سیٹھی نے معاملہ حل کرنے کا کہا تھا جب کہ سبحان احمد اور تفضل رضوی نے کہا کہ ایک طریقہ ہے اس معاملے کو حل کرنے کےلئے لیٹر لکھا جائے دونوں کاکہنا تھا کہ لیٹر آئی سی سی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے لکھنا ہے ان کا کہنا تھا کہ لیٹر لکھنے کے ایک دو ہفتے میں معاملہ ختم ہوجائے گا ان دونوں کے کہنے پر ہی میں نے لیٹر پر دستخط کئے تھے۔

سلیم ملک نے بتایا کہ ایک طرف کرکٹ بورڈ مجھ سے جواب مانگ رہا ہے اور دوسری جانب نئی کہانی سامنے لے آئے،کرکٹ بورڈ میں کالی بھیڑیں بیٹھی ہیں جو معاملے کو خراب کررہی ہیں میں 20 سال پاکستان کے لئے کھیلا ہوں اور کئی میچز پاکستان کو جتوائے ہیں ، چیئرمین پی سی بی انکوائری کرکے معاملہ خراب کرنے والے لوگوں کو سامنے لائیں  اور بورڈ کو ہر حال میں معاملہ خراب کرنے والوں کا پتا لگانا چاہئے، آئی سی سی کو بھجوانے کے لئے لکھوایا جانے والا لیٹر میرے خلاف استعمال کرنا مضحکہ خیز ہے بورڈ نے جواب کسی چیز کا مانگا اور پریس ریلیز  کچھ اور جاری کی گئی ۔