ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیا

827

کراچی: ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر کے دودھ مزید 10 روپے مہنگا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز نے فی لیٹر دودھ پر 10 روپے بڑھا دیے ہیں۔ دودھ کی نئی قیمت 120 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لٹر ہے جب کہ شہر میں 110 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔

کمشنر کراچی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منافع خوروں نےدودھ کی قیمتوں میں خود اضافہ کیا، مہنگا دودھ بیچنے والے جیل جائیں گے۔