مشیر اطلاعات کے پی کے اجمل وزیر مستعفی

639

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات کے پی کے نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بھجوادیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجمل وزیرسے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے جب کہ کامران بنگش کو اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے، کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ بحیثیت مشیر کام جاری نہیں رکھ سکتا، استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپا گیا تھا۔