دورہ انگلینڈ؛ قومی ٹیم آج دوسرا انٹرا اسکواڈ پریکٹس کھیلے گی

580

دورہ انگلینڈ کے لیے ووسٹرشائر میں موجود پاکستان  کرکٹ ٹیم آج دوسرا انٹرا اسکواڈ پریکٹس کھیلے گی، 2 روزہ پریکٹس میچ میں گرین ٹیم کی قیادت اظہر علی اور وائٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے۔

وورسٹر میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے درمیان دوسرا  2 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا،انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے لیے 2 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ گرین ٹیم کی قیادت کپتان  اظہر علی کریں گے جبکہ وائٹ ٹیم کی قیادتکی ذمہ داری سرفراز احمد نبھائیں گے ۔ میچ کے دونوں دن 90، 90 اوورز کا کھیل ہوگا۔

دونوں ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

گرین ٹیم:

اظہر علی (کپتان)، بابراعظم، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان، موسیٰ خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

وائٹ ٹیم:

سرفراز احمد(کپتان)، فواد عالم، امام الحق، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور روحیل نذیرشامل ہیں۔

تاہم اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔