آکسیجن اور وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی: اسد عمر

367

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آکسیجن اور وینٹیلیٹر پر موجود کورونا مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے۔ کل الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 تھی، یعنی 28 فیصد کمی۔

انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی انتظامی کارروائی کا اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کے کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہوگی اور روزگار بھی چلتا رہے گا۔ ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔