حکومت کا سرکاری ملازمین اور ریٹائرمنٹ سے متعلق نئی پالیسی پر غور

1319

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین اور ریٹائرمنٹ سے متعلق نئی پالیسی تیار کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کی تیاری کا عمل جاری ہے، وفاقی حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے جب کہ سینئر ملازمین کو ریٹائر کر کے نوجوان کو بھرتی کیا جائے گا۔

ملازمین کو قبل ازوقت پنشن، گریجویٹی دے کر ریٹائر کیا جائے گا۔

قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے معاملے پر 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔ کمیٹیاں ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی تجاویز پیش کریں گی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی کا نفاذ ہوگا۔